97 کروڑ یا 2 پلاٹ ،سابق سربراہ او بی آئی ظفراقبال گوندل کی عدالت میں پیشکش

97 کروڑ یا 2 پلاٹ ،سابق سربراہ او بی آئی ظفراقبال گوندل کی عدالت میں پیشکش
97 کروڑ یا 2 پلاٹ ،سابق سربراہ او بی آئی ظفراقبال گوندل کی عدالت میں پیشکش

  

لاہور(ویب ڈیسک)ای او بی آئی کے سابق سربراہ ظفر اقبال گوندل نے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پیشکش کی ہے کہ وہ 97 کروڑ کی رقم یا اس کے مساوی رقم کے دو پلاٹ دینے کیلئے تیار ہیں۔ ظفر اقبال گوندل کے وکیل نے یہ پیشکش لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران کی۔

عنقریب قطری واشنگ پاوڈر آرہا ہے،شہزادے نواز شریف کیلئے 1122ہیں :شیخ رشید

ظفر اقبال گوندل کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات قائم کیے ہیں۔ وکیل کے مطابق ان کے موکل کے خلاف فیصل آباد میں دو پلاٹ مہنگے داموں خریدنے کے الزام میں مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ وکیل نے پیشکش کی کہ ان کے موکل 97 کروڑ یا اس کے مساوی رقم دینے کے تیار ہیں جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ای او بی آئی کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ درخواست گزار کی پیشکش کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں۔

درخواست پر مزید کارروائی 30 جنوری کو ہوگی۔

مزید :

لاہور -