مری میں فائبر انٹرنیٹ کی سہولت کا اجراء
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان کے اہم ترین سیاحتی مقام مری میں فائبر انٹرنیٹ کی سہولیات کا اجراءہوگیا ہے جس کے بعد ملکہ کوہسار کی سیر کرنے والوں کو ای میل اور انٹرنیٹ کی تیز ترین سہولتیں حاصل ہوں گی۔ نجی شعبے کے اشتراک سے سوفٹ ویئر کے ماہرین نے مری میں حال ہی میں الٹرافاسٹ سپیڈ کے حامل جدید تقاضوں کے مطابق انٹرنیٹ سسٹم شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی سیاحت میں گہری دلچسپی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسلم لیگی رہنما میاں عمران دولتانہ نے یونی کرون سسٹمز اینڈ ٹیکنیکل کنسلٹنٹ کی تکنیکی معاونت سے مری کشمیر پوائنٹ پر ہائی سپیڈ انٹرنیٹ فراہم کیا ہے۔