بھارت کے معروف فاسٹ باؤلر محمد شامی کے والد انتقال کر گئے

بھارت کے معروف فاسٹ باؤلر محمد شامی کے والد انتقال کر گئے
بھارت کے معروف فاسٹ باؤلر محمد شامی کے والد انتقال کر گئے

  

لاہور(یوا ین پی) بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کے والد توصیف علی دل کے دورے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ والد کی موت کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد محمد شامی ٹی ٹونٹی ٹیم کے ساتھ اپنی مصروفیات کو ترک کرکے کانپور سے امروہا روانہ ہو گئے ہیں۔

شامی انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ کے دوران گھٹنے میں چوٹ آنے کے بعد سے ٹی ٹونٹی سکواڈ سے الگ تھے۔ اب وہ دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کیلئے کوشاں تھے کہ اس حادثے کے بعد انہیں ایک بار پھر ٹیم کو چھوڑ کر واپس جانا پر گیا ہے۔ شامی گزشتہ رات امروہا روانہ ہو گئے تھے۔ ان کے والد 5 جنوری سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

مزید :

کھیل -