اگلے 2ماہ کیلئے شرح سود 5.75فیصدبرقرار رکھنے کا فیصلہ ،گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اگلے 2ماہ کیلئے شرح سود 5.75فیصدبرقرار رکھنے کا فیصلہ ،گورنر سٹیٹ بینک نے ...
اگلے 2ماہ کیلئے شرح سود 5.75فیصدبرقرار رکھنے کا فیصلہ ،گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سٹیٹ بینک نے اگلے 2ماہ کیلئے شرح سود 5.75فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک اشرف اوتھرا نے اگلے 2ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں شرح سود کی 5.75فیصد کی موجودہ شرح برقرار کھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اگلے 2ماہ کے دوران یہ شرح برقرار رہے گی ۔

بول ٹی وی نے پیمرا کے احکامات ہوا میں اڑ ادیے ، پابندی کے باوجود عامر لیاقت کا پروگرام نشر 

انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کی صورتحال اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور معاشی بہتری آئی ہے ۔گورنر سٹیٹ بینک اشرف اوتھرا نے مزید کہا کہ ملک میں توانائی کی قلت میں کمی واقع ہوئی ہے اور صورت حال مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔سی پیک کے حوالے سے درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی آئی ،تیل کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق معیشت کو ابھی کوئی خطرہ نہیں ۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -