مہنگا سمارٹ فون اور فیس بک پردوستوں کیساتھ چیٹنگ ، گرجرانوالہ میں وائی فائی فقیر منظر عام پرآگیا

مہنگا سمارٹ فون اور فیس بک پردوستوں کیساتھ چیٹنگ ، گرجرانوالہ میں وائی فائی ...
مہنگا سمارٹ فون اور فیس بک پردوستوں کیساتھ چیٹنگ ، گرجرانوالہ میں وائی فائی فقیر منظر عام پرآگیا

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پڑھا لکھا فقیر منظر عام پر آگیا جس نے فارغ وقت میں اپنے دوستوں کے ساتھ چیٹنگ کیلئے مہنگا سمارٹ فون اور فیس بک پر اپنا اکاﺅنٹ بھی بنا رکھا ہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے شیرانوالہ گیٹ کے قریب ایک ٹانگ سے معزور خیر اللہ نامی فقیرنہ صرف پڑھے لکھے انداز میں لوگوں سے بھیک مانگتا ہے بلکہ اس دوران فارغ وقت میں اپنے موبائل پر فیس بک سے دوستوں کے ساتھ چیٹنگ بھی کرتا ہے ۔ اس نے اس کام کیلئے مہنگا ترین سمارٹ فون بھی خرید رکھا ہے اور اس پر ہر وقت نیٹ بھی آن رکھتا ہے تاکہ فیس بک پر دوستوں سے چیٹنگ کر سکے ۔

بول ٹی وی نے پیمرا کے احکامات ہوا میں اڑ ادیے ، پابندی کے باوجود عامر لیاقت کا پروگرام نشر

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیر اللہ نے اپنے نام سے فیس بک پر آئی ڈی بنا رکھی ہے جس پر اس کی تصویر بھی آویزاں ہے جبکہ اس کے دوستوں میں لڑکیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ۔

مزید :

گوجرانوالہ -