امریکی ائیرپورٹ پر ایک شخص نے مسلمان خاتون پر حملہ کر دیا، حملہ آور نے ایسا کیوں کیا اور خاتون سے کیا کہتا رہا؟ جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آ جائے گا

امریکی ائیرپورٹ پر ایک شخص نے مسلمان خاتون پر حملہ کر دیا، حملہ آور نے ایسا ...
امریکی ائیرپورٹ پر ایک شخص نے مسلمان خاتون پر حملہ کر دیا، حملہ آور نے ایسا کیوں کیا اور خاتون سے کیا کہتا رہا؟ جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آ جائے گا

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے اور اس کیساتھ ہی ان کے حامیوں نے بھی ”اودھم “ مچا دیا ہے جس کے باعث مسلمان خوف کا شکار ہیں۔

آسٹریلیا سے شکست،پاکستان کی ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست شرکت پر خدشات بڑھ گئے

تفصیلات کے مطابق میسا چیوسیٹس کے رہائشی ایک شخص نے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر کام کرنے والی مسلمان خاتون رابعہ خان پر حملہ کر دیا اور اس پر چیخنے چلانے کے علاوہ تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی اور اس سے کہا کہ ”ڈونلڈ ٹرمپ تمام سب سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔“

مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کیخلاف نفرت انگیزی کے 9 الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق 57 سالہ روبن رہوڈز پر ڈیلٹا ائیرلائنز کے سکائی لاﺅنچ میں کام کرنے والی رابعہ خان پر حملہ کرنے کے الزامات ہیں جس نے کام کے دوران سر پر سکارف پہن رکھا تھا۔

کوئینز ڈسٹرکٹ کے اٹارنی رچرڈ براﺅنڈ کے مطابق رہوڈز اروبا سے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد منسلک پرواز کا انتظار کر رہا تھا، وہ رابعہ خان کے دفتر گیا اور کہا کہ”کیا تم سو رہی ہو؟ کیا تم دعا کر رہی ہو؟ تم کیا کر رہی ہو؟“

رہوڈز نے دفتر کے دروازے پر مکا مارا جس کے باعث دروازہ رابعہ خان کی کرسی سے جا ٹکرایا اور پھر اس نے اسے دھمکایا اور اس کی داہنی ٹانگ پر ٹانگ دے ماری۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اس کے بعد وہ دفتر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی لیکن رہوڈز نے لاﺅنج میں واقع فرنٹ ڈیسک تک اس کا پیچھا کیا، جہاں وہ اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئی۔

رہوڈز وہاں پہنچا اور بولا ”ٹرمپ اب آ گیا ہے، وہ تم سب سے چھٹکارا پا لے گا، تم اس طرح کے لوگوں کیلئے جرمنی، بیلجیم، اور فرانس جیسے ممالک سے پوچھ سکتے ہو۔تم دیکھو گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔“ 

کرکٹ کی بحالی کیلئے کوششیں تیز،آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ پاکستان پہنچ گئے

بیان کے مطابق رابعہ خان اپنی دہنی ٹانگ میں درد محسوس کر رہی تھی اور اسے یہ خوف بھی لاحق تھا کہ رہوڈز دوبارہ اس پر حملہ کر دے گا۔ رہوڈز کو کوئنز کی کرمنل کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں وہ تیسرے درجے کے حملے، دوسری ڈگری کی غیر قانونی قید اور فرسٹ ڈگری کی ہریسمنٹ سمیت نفرت انگیزی سے متعلق 9 الزامات کا سامنا کرے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -