معروف ماڈل مہرین سیدٹیکس نادہندہ نکلیں،اکاؤنٹس منجمد

معروف ماڈل مہرین سیدٹیکس نادہندہ نکلیں،اکاؤنٹس منجمد
معروف ماڈل مہرین سیدٹیکس نادہندہ نکلیں،اکاؤنٹس منجمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی) معروف ماڈل مہرین سید انکم ٹیکس کی مد میں 8لاکھ 33ہزار روپے کی نادہندہ نکلیں،ایف بی آر نے ایم سی بی گلبرگ برانچ میں انٹرنیشنل فیشن اکیڈمی کی ڈائریکٹر اور ٹاپ ماڈل مہرین سید کے اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کر لی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم نے فیشن انڈسٹری میں منفرد شناخت رکھنے والی معروف ماڈل مہرین سید کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف ماڈل مہرین سید کا سال 2012ء کا انکم ٹیکس آڈٹ کرنے کے بعد آٹھ لاکھ تینتیس ہزار روپے انکم ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے نوٹسز کے باوجود ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر مہرین سید کے ایم سی بی گلبرگ برانچ میں اکاؤنٹس منجمد کر دئیے ہیں۔ایف بی آر کی ریکوری ٹیم نے انٹرنیشنل فیشن اکیڈمی کی ڈائریکٹر اور معروف ماڈل مہرین سید کے اکاونٹس سے آٹھ لاکھ تینتیس ہزار روپے کی ریکوری کر لی ہے۔

مزید :

تفریح -