بھٹو کی پھانسی کیلئے ضیا ء الحق پر ملٹری سٹیبلشمنٹ کا شدید دباؤتھا،سی آئی اے

بھٹو کی پھانسی کیلئے ضیا ء الحق پر ملٹری سٹیبلشمنٹ کا شدید دباؤتھا،سی آئی اے
بھٹو کی پھانسی کیلئے ضیا ء الحق پر ملٹری سٹیبلشمنٹ کا شدید دباؤتھا،سی آئی اے

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کے لیے اس وقت کے صدرجنرل ضیاء الحق پر ملٹری سٹیبلشمنٹ کاشدید دباؤتھا.میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہکی انٹیلیجنس ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے اپنی ویب سائٹ'ریڈنگ روم'کے ڈیٹابیس کے لیے جاری کردہ ایک ڈی کلاسیفائیڈ دستاویز ذیل میں ہے۔ اس سے پہلے ڈی کلاسیفائیڈ دستاویزات صرف کالج پارک میری لینڈ میں واقع نیشنل آرکائیوز میں دستیاب تھیں۔اکتوبر 1978 میں ’نیشنل انٹیلی جنس ڈیلی کیبل کے نام سے جاری سی آئی اے کی ایک کیبل اس وقت کے پاکستانی صدر جنرل ضیاء الحق پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے متعلق مواد پر مشتمل ہے۔کیبل کے مواد سے پتہ چلتا ہے کہ کیبل بظاہرامریکی حکومتی عہدیداروں تک معلومات پہنچانے کے حوالے سے لکھی گئی، جس میں پاکستان، شام، عراق، لبنان اور برازیل کے ممالک کے حالات کا جائزہ لیا گیا ہے۔دستاویز کہتے ہیں کہ جنرل ضیاء کو بنیادی طور پر آفس میں طویل عرصے تک رہنے کے لیے مسلسل فوج کی حمایت کی ضرورت ہے، کیوں کہ ان کے پاس پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل حل کرنے کی قابلیت نہیں۔کیبل سے پتہ چلتا ہے کہ جنرل ضیاء کی جانب سے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وہ فوج میں اپنے حریفوں کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں،انہیں یقین ہوتا ہے کہ مارشل لا سے فوج کا تشخص اور وقار کم ہوا ہے، جس وجہ سے ان کے اور فوج کے اعلیٰ افسران کے درمیان تلخی بڑھی۔تاہم فوجی افسران نے ان کے خلاف دفتر میں اس وقت تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا جب تک ذوالفقار علی بھٹو کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔امریکی عہدیداروں کی جانب سے فروری 1979 میں مرتب کی گئی ایک اور رپورٹ میں جنرل ضیاء کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کے ٹرائل پر روشنی ڈالنے کے حوالے سے تجزیہ کیا گیا ہے۔دستاویزات کہتے ہیں کہ اگر بھٹو بچ گئے تو فوجی قیادت جنرل ضیاء کے خلاف متحد ہوجائے گی جبکہ ان کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید :

قومی -