بیٹیوں کی شادی کے خواہشمند افراد خبردار! ایسا گروہ پکڑا گیا جو سبز باغ دکھا کر شادی کرتا ہے اور پھر۔۔۔ تہلکہ خیز انکشافات سے پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی

بیٹیوں کی شادی کے خواہشمند افراد خبردار! ایسا گروہ پکڑا گیا جو سبز باغ دکھا ...
بیٹیوں کی شادی کے خواہشمند افراد خبردار! ایسا گروہ پکڑا گیا جو سبز باغ دکھا کر شادی کرتا ہے اور پھر۔۔۔ تہلکہ خیز انکشافات سے پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاعر مشرق کے شہر میں ایک ایسے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو سادہ لوح لوگوں کو بہلا پھسلا کر ان کی بیٹیوں کیساتھ شادی کرتا ہے اور پھر انہیں بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

آسٹریلیا سے شکست،پاکستان کی ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست شرکت پر خدشات بڑھ گئے

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی اویس کی بیٹی حافظہ شازیہ کی شادی ہوئی تو انکشاف ہوا کہ ان کیساتھ شادی کرنے والے افراد کوئی اور نہیں بلکہ فراڈئیے اور بلیک میلر ہیں جو سادہ لوح لوگوں کی بیٹیوں کیساتھ شادی کرتے ہیں۔ یہ گروپ 5 مردوں اور ایک خاتون پر مشتمل ہے جو گروپ میں شامل ایک فرد کو اپنا بیٹا ظاہر کر کے فیملی کی صورت میں سادہ لوح لوگوں کے گھر جاتے ہیں اور خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے کے علاوہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ ان کے بیرون ممالک کاروبار ہیں اور وہ بہت امیر کبیر افراد ہیں۔

لاہور کے اہم عوامی مقامات اور جامعات میں فری وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کر دیا گیا

اس انکشاف پر حافظہ شازیہ نے تھانہ حاجی پورہ میں مقدمہ درج کرایا تو پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا جس پر تھانہ کوتوالی میں بھی اسی طرح کے دو مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 6 افراد پر مشتمل گروپ کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

سیالکوٹ -