قومی ٹیم کی وطن واپسی پر شائقین کی شدید تنقید،”کپتانی چھوڑ دو“فین نے اظہر علی پر جملے کسے

قومی ٹیم کی وطن واپسی پر شائقین کی شدید تنقید،”کپتانی چھوڑ دو“فین نے اظہر ...
قومی ٹیم کی وطن واپسی پر شائقین کی شدید تنقید،”کپتانی چھوڑ دو“فین نے اظہر علی پر جملے کسے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ او رون ڈے سیریز میں شرمنا ک شکست کے بعد آدھی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔شکست کے بعد دبئی سے پاکستان ٹیم اظہر علی کی قیادت میں لاہور پہنچی تو ایئرپورٹ پر کرکٹ شائقین نے قومی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹیم کی کارکردگی پر غم و غصے کا اظہارکرتے رہے۔

”پی سی بی حکام نےٹیم کی کارکردگی پر بات کرنے سے منع کیا ہے “، آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں کا انکشاف،کلک کریں

ایئرپورٹ پر ایک فین نے اظہر علی پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے جملے کسے کہ ”کپتانی چھوڑ دو“جس پر اظہر علی خاموشی کے ساتھ وہاں سے چلتے بنے۔قبل ازیں آج قومی ٹیم کی واپسی پر کھلاڑیوں نے صحافیوں سے بات کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے ہمیں میڈیا سے بات نہ کرنے کی تلقین کی ہے جس کی وجہ سے ہم آپ سے بات نہیں کرسکتے۔یاد رہے آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی 4-1 اسے شرمناک شکست دی تھی۔

”تم باﺅلنگ ٹھیک نہیں کروا رہے، میری گیندوں پر کیچ کیوں چھوٹتے ہیں، عماد کے ’ابو‘ مکی آرتھر۔۔۔“کلک کریں

مزید :

کھیل -