پہلا ون ڈے: عمران طاہر اور پارنل کی تباہ کن باﺅلنگ، سری لنکن ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہو گئی

پہلا ون ڈے: عمران طاہر اور پارنل کی تباہ کن باﺅلنگ، سری لنکن ٹیم 181 رنز پر ...
پہلا ون ڈے: عمران طاہر اور پارنل کی تباہ کن باﺅلنگ، سری لنکن ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہو گئی

  

پورٹ الزبتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ کوشل مینڈس 62 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ عمران طاہر اور وین پارنل کی شاندار باﺅلنگ کے باعث سری لنکا کی پوری ٹیم محض 181 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

آسٹریلیا سے شکست،پاکستان کی ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست شرکت پر خدشات بڑھ گئے

تفصیلات کے مطابق سینٹ جارج پارک پورٹ الزبتھ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو باﺅلرز نے درست ثابت کر دکھایا۔ عمران طاہر اور وین پارنل کی زبردست کارکردگی کے باعث سری لنکن بلے باز گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 62 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں نیروشن ڈیکویلا نے 1، ساندیون ویراک کودی نے 5، دنیش چندی مل نے 22، اوپل تھرنگا نے 6، دی سلوا نے 28، اشیلا گونارتنے نے 10، نووان کلاسیکرا نے 17، جیفری واندرسے نے 8، سورنگا لکمل نے 3 اور لکشن سنداکان نے 2 رنز بنائے۔

لاہور کے اہم عوامی مقامات اور جامعات میں فری وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کر دیا گیا

جنوبی افریقہ کی جانب سے تمام باﺅلرز نے مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم عمران طاہر اور وین پارنل کی کارکردگی لاجواب رہی جنہوں نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کرس مورس نے 2 اور کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -