اظہر علی کی قوت فیصلہ کمزور، سرفراز بہترین کپتان ہو سکتے ہیں: سعید اجمل

اظہر علی کی قوت فیصلہ کمزور، سرفراز بہترین کپتان ہو سکتے ہیں: سعید اجمل
اظہر علی کی قوت فیصلہ کمزور، سرفراز بہترین کپتان ہو سکتے ہیں: سعید اجمل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جادوگر سپنر سعید اجمل نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو ’ سلو‘ قرار دیتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو نیا کپتان لانے کا مشورہ دے دیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتادیا کہ سرفراز دھوکہ نہیں دے گا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ اظہر علی اچھے کپتان ہیں لیکن وہ تھوڑے سے ’ سلو‘ ہیں اور انہیں کوئی بھی فیصلہ کرنے میں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پی سی بی کو ایک مستقل کپتان کے بارے میں سوچنا چاہیے جو ٹیم کو 2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اچھی طرح اور متوازن طریقے سے فائٹ کراسکے ۔

قومی ٹیم کی وطن واپسی پر شائقین کی شدید تنقید،”کپتانی چھوڑ دو“فین نے اظہر علی پر جملے کسے

انہوں نے کہا کہ سینئر پلیئرز کو بھی موقع ملنا چاہیے لیکن کسی نوجوان کھلاڑی کو قومی ٹیم کی کپتانی دی جانی چاہیے کیونکہ انہوں نے ہی آگے جا کر ٹیم میں کھیلنا ہے اس لیے یہ پہلے سے ہی تیار ہوں گے۔ کپتانی کے حوالے سے سرفراز احمد بہترین انتخاب ہوں گے کیونکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کر رہے ہیں جبکہ تینوں فارمیٹس میں بطور کھلاڑی بھی اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں۔

پہلا ون ڈے: عمران طاہر اور پارنل کی تباہ کن باﺅلنگ، سری لنکن ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہو گئی

سعید اجمل نے دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اچھی باﺅلنگ نہیں کی، ہمیں اپنی باﺅلنگ پر فوکس کرنا ہوگا۔ آسٹریلیا کے خلاف فاسٹ باﺅلرز کا مورال ڈاﺅن رہا ہے ۔ میری نظریں پاکستان سپر لیگ پر ہیں اور اس کیلئے محنت اور لگن سے پریکٹس کر رہا ہوں۔

مزید :

کھیل -