سی ٹی ڈی کا منگھو پیر میں چھاپہ ، خود کش بمبار سمیت 2 دہشت گرد گرفتار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں ایک خود کش بمبار سمیت 2 دہشت گرد وں کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔
گوانتانا موبے کا جہنم،سابق افغان سفیر ملّا عبدالسلام ضعیف پر امریکی مظالم کی کہانی۔۔۔ گیارہویں قسط
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پرویز چانڈیو نے کہا ہے کہ ملزم شوکت بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،دہشتگردوں نے سکھر سی آئی اے سینٹر میں بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی تھی ۔ ملزمان کا گروپ شکار پور بم دھماکے علاوہ2013 میں ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کی گاڑی پر حملے میں بھی ملوث ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔