پارلیمان کو جھوٹ بولنے اور دست درازی کے لیے اکھاڑہ بنا دیا ،کارکردگی کا پوچھنے پر گالیاں دیتے ہیں:نعیم الحق

پارلیمان کو جھوٹ بولنے اور دست درازی کے لیے اکھاڑہ بنا دیا ،کارکردگی کا ...
پارلیمان کو جھوٹ بولنے اور دست درازی کے لیے اکھاڑہ بنا دیا ،کارکردگی کا پوچھنے پر گالیاں دیتے ہیں:نعیم الحق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ پارلیمان کو جھوٹ بولنے اور دست درازی کے لیے اب اکھاڑہ بنا دیا گیا ہے، ن لیگ والے پاناما لیکس کا پوچھنے پر قطری خط اور کارکردگی کا پوچھنے پرہمیں گالیاں دیتے ہیں۔

اظہر علی کی قوت فیصلہ کمزور، سرفراز بہترین کپتان ہو سکتے ہیں: سعید اجمل

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی کارکردگی انہیں اقتدار سے باہر اٹھا پھینکنے کے لیے کافی ہے، دونوں وزرانے اپنی تقاریر میں ن لیگ کی ناکامیوں کی داستان سنا دی ہے۔ان کے اعمال نامے میں پاناما لیکس کے سوا پیش کرنے کو اورکچھ بھی نہیں ہے۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو بجلی ، گیس ، تعلیم ، صحت اور روزگار سمیت کچھ بھی نہیں دیا۔اقتدار میں آنے سے پہلے بڑے بڑے وعدے تو کیے جاتے ہیں لیکن ان کو پورا نہیں کیا جاتا۔

مزید :

اسلام آباد -