لاہور کو سیف سٹی بنانے کے منصوبے سے بہت متاثر ہوا، کوشش ہے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ جلد واپس آئے:جائلز کلارک

لاہور کو سیف سٹی بنانے کے منصوبے سے بہت متاثر ہوا، کوشش ہے پاکستان میں بین ...
لاہور کو سیف سٹی بنانے کے منصوبے سے بہت متاثر ہوا، کوشش ہے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ جلد واپس آئے:جائلز کلارک

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کے عہدیدار جائلز کلارک نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ہے،جائلز کلارک نے کہا ہے کہ لاہور کو سیف سٹی بنانے کے منصوبے سے بہت متاثر ہوا ہوں، کوشش ہےپاکستان میںبین الاقوامی کرکٹ جلد واپس آئے۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان ، آئی سی سی کے عہدیدار جائلز کلارک نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے،جائلز کلارک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی سی سی کا اہم رکن ملک ہے ، پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے سے شائقین کی مایوسی سے آگاہ ہیں ، کوشش ہے بین الاقوامی کرکٹ جلد واپس آئے، ایم ڈی پنجاب سیف سٹی نے دلچسپ بریفنگ دی ،لاہور کو سیف سٹی بنانے کے منصوبے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

”تم باﺅلنگ ٹھیک نہیں کروا رہے، میری گیندوں پر کیچ کیوں چھوٹتے ہیں، عماد کے ’ابو‘ مکی آرتھر۔۔۔“

انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل باہمی کرکٹ بہت اہم ہوتی ہے، وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے 45 منٹ ملاقات کی ہے،بہت اہم باتیں ہوئی ہیں،پاکستان میں بہت جلد بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگی،پی سی بی کی اس حوالے سے کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -