عمران خان اور ان کے حواریو ں پرشہبازشریف کا خوف طاری،ترقیاتی منصوبوں نے پی ٹی آئی کا جنازہ نکال دیا :ملک محمد احمد

عمران خان اور ان کے حواریو ں پرشہبازشریف کا خوف طاری،ترقیاتی منصوبوں نے پی ...
عمران خان اور ان کے حواریو ں پرشہبازشریف کا خوف طاری،ترقیاتی منصوبوں نے پی ٹی آئی کا جنازہ نکال دیا :ملک محمد احمد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمدخان نے کہا ہے کہ سربراہ تحریک انصاف عمران خان اور ان کے حواریو ں پروزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کا خوف طاری ہوچکا جبکہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں نے پی ٹی آئی کی جھوٹی سیاست کا جنازہ نکال دیا ۔

پی ٹی آئی کا کل ساہیوال میں جلسہ،ڈی جے ولی سنز نے ”پانامہ“کے موضوع پر نیا نغمہ تیارکرلیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں ممکنہ شکست کے نفسیاتی خوف میں مبتلا ہو گئی ہے، ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق ہم پر الزامات کی جگالی کرکے صرف اپنا فرض نبھاتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی سیاست میں جھوٹ،الزام تراشی اورغنڈا گردی شامل ہے جبکہ عوام کی ترقی اورفلاح کا انہیں کوئی خیال نہیں ۔وہ خیبر پختونخوا میں کام کرنے کی بجائے ن لیگ پر تنقید ہی کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

لاہور -