’اگر امیر ہونا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام کرنا فوری چھوڑدیں۔۔۔‘ معروف ماہر نے پیسے کمانے کے خواہشمندوں کو بہترین مشورہ دے دیا

’اگر امیر ہونا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام کرنا فوری چھوڑدیں۔۔۔‘ معروف ماہر نے ...
’اگر امیر ہونا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام کرنا فوری چھوڑدیں۔۔۔‘ معروف ماہر نے پیسے کمانے کے خواہشمندوں کو بہترین مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کھرب پتی امراءکو متوسط طبقے میں کوئی غیرمرئی مخلوق خیال کیا جاتا ہے مگر ایسا بالکل نہیں ہے۔ ہاں ان کے رقم کمانے اور اسے بچانے کے کچھ اصول ہوتے ہیں جو اتنے سادہ اور آسان ہوتے ہیں کہ کوئی بھی ان پر عمل کرکے دولت مندی کا سفر شروع کر سکتا ہے۔ امریکی مالیاتی فرم kis Financeکے ماہر ایلن اینڈریوز نے پہلی بار امراءکے یہ اصول بیان کر دیئے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی دولت کماتے اور اسے برقرار رکھتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایلن اینڈریوز کا کہنا ہے کہ ”امراءکا پہلا اصول یہ ہے کہ وہ کبھی خود کو احمقانہ حد تک مصروف نہیں کرتے۔ خود کو مصروف کرنا بہت آسان کام ہے لیکن اس سے آدمی اپنی توانائیوں سے تو محروم ہوتا ہے لیکن انجام کار اس سے حاصل کچھ نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر بیک وقت ایسے کئی منصوبے شروع کر دینا جن سے ممکنہ طور پر آمدن کچھ نہیں ہونی ہوتی یا بہت کم ہوتی ہے۔لہٰذا اگر آپ امیر ہونا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے بے فائدہ مصروف رہنا ترک کر دیں۔“

مزیدپڑھیں:شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
اینڈریوز کے مطابق امراءکا دوسرا اصول یہ ہے کہ وہ انتہائی عقلمندی کے ساتھ سرمایہ کاری کرتے ہیں۔یہ لوگ اس وقت تک کسی بھی منصوبے میں سرمایہ کاری نہیں کرتے جب تک وہ اپنی کل دولت کا 10فیصد اس منصوبے پر لگانے کے لیے تیار نہ ہو جائیں۔ کچھ لوگ چھوٹے چھوٹے منصوبوں میں بڑی آمدنی کی امید کرتے ہوئے سرمایہ کاری کرتے ہیں جو بے سود ہوتا ہے۔ کھرب پتی لوگوں کا تیسرا اصول ”بچت، بچت اور صرف بچت“ ہوتا ہے۔ اینڈریوز کے مطابق دولت مند بننے میں کامیابی کی کنجی رقم کو عقلمندی کے ساتھ بچانا ہے۔ امیر لوگوں کا چوتھا اصول یہ ہوتا ہے کہ وہ وقت کی اہمیت سے بخوبی واقف ہوتے ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔ اگرچہ دوستوں اور خاندان والوں کی مدد کرنا بھی بہت اہم ہے لیکن یہ لوگ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں اور اپنے وقت کے عوض رقم حاصل کرتے ہیں۔ یہ مفت میں اپنا وقت کسی کے لیے بھی برباد نہیں کرتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -