سستے حج پیکج کے نام پر عوام سے کروڑوں روپے لوٹنے والا گروہ بے نقاب ،مقدمہ درج

سستے حج پیکج کے نام پر عوام سے کروڑوں روپے لوٹنے والا گروہ بے نقاب ،مقدمہ درج
سستے حج پیکج کے نام پر عوام سے کروڑوں روپے لوٹنے والا گروہ بے نقاب ،مقدمہ درج

  

مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی ایس پی ذوالفقار جدون نے کہا ہے کہ سستے حج پیکج کے نام پر غریب عوام سے7کروڑ روپے لوٹنے والا گروہ بے نقاب ہو گیا ،متاثرین کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

حکومت بلوچستان کا مزید 3جیلیں قائم کرنے کافیصلہ،ہرنائی ڈسٹرکٹ جیل کی تعمیر کاٹینڈر ہوگیا:محکمہ جیل حکام

نجی ٹی وی جیو نیوز کے ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے متاثرین کورقم کی واپسی کے لیے جعلی چیک دیے تھے، گروہ میں ملزم ہارون اور اسکی بیوی شہناز کا مرکزی کردار ہے۔اس گروہ کے ہاتھوں لٹنے والوں میں درجنوں کی تعداد میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔ دھوکے بازوں نے معصوم عوام کو1 لاکھ 70 ہزار روپے میں حج کروانے کاجھانسہ دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری جلد از جلد یقینی بنائی جائے گی۔

مزید :

مانسہرہ -