” میں اس لڑکی کو۔۔۔“ کراچی کی سڑک پر وقار ذکا کی سر عام پٹائی، ویڈیو اور انتہائی شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹی وی میزبان وقار ذکا کو کراچی میں نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے تاہم اب اس تشدد کی ایسی شرمناک وجہ سامنے آگئی ہے کہ جان کر کسی کو بھی شدید غصہ آجائے گا۔
وقار ذکا پر کراچی میں مسلح افراد کا حملہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق ٹی وی میزبان وقار ذکا کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات 2 بجے عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب ایک ریسٹورنٹ کے باہر نامعلوم افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے بھی رہے، تشدد کا واقعہ بننے کے بعد وقار ذکا کی درخواست پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر اتنی مصروف جگہ پر نامعلوم افراد نے معروف شخصیت کو ہی پیٹنے کیلئے کیوں چنا؟ ۔
جب اس سوال پر تحقیق کی گئی تو پتا چلا کہ وقار ذکا جو پہلے ہی کافی متنازعہ شخصیت ہیں اب پھر انہوں نے انتہائی گھٹیا کارنامہ سر انجام دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ وقار ذکا ایک لڑکی (ٹارگٹ) کی کسی دوست کے ساتھ ویڈیو چیٹ کر رہے تھے اور اس دوران انہوں نے سہیلی کو بلیک میل کرنے کی دھمکی دی ۔ وقار ذکا نے ٹارگٹڈ لڑکی کو بازاری عورتوں سے تشبیہہ دیتے ہوئے اس کی سہیلی سے کہا کہ اب میں اسے خوب بدنام کروں گا۔
وقار ذکا نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ سنیپ چیٹ پر بھی اپ لوڈ کردی اور کہا کہ میں اسے (ٹارگٹ) بدنام کردوں گا اور یہ بہت مزے کا کام ہوگا۔ متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرنے کی نیت سے ہی وقار ذکا عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر رات کے 2 بجے گئے تھے تاکہ کچھ فوائد سمیٹ سکیں۔ لیکن لڑکی چونکہ ایک سیاسی و کاروباری گھرانے سے تعلق رکھتی تھی اس لیے اسے لڑکی تو نہ ملی البتہ اس کے رشتہ دار مل گئے جنہوں نے ٹی وی میزبان کی خوب درگت بنائی ۔
واضح رہے کہ وقار ذکا نے جس لڑکی کو ٹارگٹ بنا کر بلیک میل کرنے کی دھمکی دی تھی اس کی والدہ سابق رکن سندھ اسمبلی ہیں ۔ جس شخص نے وقار ذکا کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری کا مالک ہے۔
Waqar Zaka being beaten up outside xanders karachi,While the guy's security guards look on from FacebookgroupWHE on Vimeo.