آپ کو یہ معروف ریسلر سٹیون کولڈ سٹیو آسٹن تو یاد ہوں گے، ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کہاں ’غائب‘ ہوگئے اور اب کہاں ہیں؟ انتہائی حیران کن حقیقت منظر عام پر

آپ کو یہ معروف ریسلر سٹیون کولڈ سٹیو آسٹن تو یاد ہوں گے، ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ ...
آپ کو یہ معروف ریسلر سٹیون کولڈ سٹیو آسٹن تو یاد ہوں گے، ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کہاں ’غائب‘ ہوگئے اور اب کہاں ہیں؟ انتہائی حیران کن حقیقت منظر عام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیون کولڈ سٹیو آسٹن کے نام سے کون واقف نہیں ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیتنے والا یہ ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا مشہور ترین نام ہے۔ انہوں نے کئی مشہور زمانہ فلموں میں بھی کام کیا جن میں ”دی لانگسٹ یارڈ“ کا ری میک اور ”گرون اپس“ و دیگر شامل ہیں۔ سٹیون اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سے منظر عام سے غائب تھے لیکن اب معلوم ہو گیا ہے کہ وہ کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق وہ گزشتہ دنوں اے بی سی نیوز پر ایک انٹرویو میں جلوہ گر ہوئے اور بتایا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد سے مشغلے کے طور پر پوڈکاسٹنگ شروع کر چکے ہیں۔

’دنیا بھر میں کرکٹ کھیلتے ہوئے کم از کم 500 خواتین سے تعلقات قائم کئے‘ معروف بین الاقوامی کرکٹر نے زندگی کے شرمناک راز سے پردہ اٹھادیا
سٹیون کا کہنا تھا کہ ”ریٹائرمنٹ کے مطابق میں نے پوڈکاسٹنگ کا کام مشغلے کے طور پر شروع کیا کیونکہ ریٹائرہونے کے بعد میرے پاس اپنی آواز لوگوں تک پہنچانے کا کوئی وسیلہ نہیں رہا تھا۔ چنانچہ میں نے یہ کام شروع کر دیا کیونکہ اس طریقے سے میں اپنا نکتہ نظر لوگوں تک پہنچا سکتا تھا۔ بعض اوقات میرا شو بے مقصد ہوتا ہے، بعض اوقات اس میں زندگی کے سادہ حقائق بیان کیے جاتے ہیں اور بسااوقات میں اس میں دیگر ریسلرز اور لوگوں کے انٹرویوز کرتا ہوں۔“ واضح رہے کہ سٹیون کی پوڈ کاسٹ پر ان کا یہ پروگرام ہفتے میں 10لاکھ سے زیادہ بار ڈاﺅن لوڈ کیا جاتا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 20کروڑ بار ڈاﺅن لوڈ کیا جا چکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -