دانیال عزیز کو وفاقی وزیر بناﺅ، پی ٹی آئی کے مطالبے کے بعد ایسا کام ہوگیا کہ جان کر لیگی رہنماخوشی سے پھولے نہیں سمائیں گے

دانیال عزیز کو وفاقی وزیر بناﺅ، پی ٹی آئی کے مطالبے کے بعد ایسا کام ہوگیا کہ ...
دانیال عزیز کو وفاقی وزیر بناﺅ، پی ٹی آئی کے مطالبے کے بعد ایسا کام ہوگیا کہ جان کر لیگی رہنماخوشی سے پھولے نہیں سمائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو وفاقی وزیر بنانے کی مہم چلانے کا کیا اعلان کیا کہ ٹوئٹرصارفین بھی فوری طور پر دانیال عزیز کی حمایت کیلئے کمر بستہ ہوگئے اور پی ٹی آئی کے اعلان کے بعد سے اب تک 15 ہزار کے قریب ٹویٹس کرکے لیگی رہنما سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

جمعہ کے روز پاناما کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی دانیال عزیز کو وفاقی وزیر بنوانے کیلئے باقاعدہ مہم چلائے گی ۔ فواد چوہدری کے اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین بھی میدان میں کود پڑے اور دانیال عزیز کی دل کھول کر حمایت کی۔ جمعہ کے روز دانیال عزیز کے نام سے بنا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا جبکہ ہفتہ کو بھی دانیال عزیز کے نام سے بنا ہیش ٹیگ (#justicefordaniyalaziz) ٹاپ 10 ٹرینڈز میں موجود رہا ۔

مزیدپڑھیں:شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

دانیال عزیز کی حمایت میں ٹویٹس کی تعداد میں اس وقت زیادہ شدت دیکھنے میں آئی جب گورنر سندھ کیلئے زبیر عمر کا نام لیا جانے لگا۔ ٹوئٹر صارفین میں سے بعض اس ہیش ٹیگ کے ذریعے دانیال عزیز کا مذاق اڑا رہے ہیں جبکہ بہت سے صارفین ایسے بھی ہیں جو پی ٹی آئی کے مطالبے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔ ایسے لوگوں کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز جتنی محنت مسلم لیگ ن کیلئے کر رہے ہیں وہ واقعی وفاقی وزارت کے مستحق ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -