فیاض چوہان نجی ٹی وی کے پروگرام میں خواجہ آصف پر برس پڑے

فیاض چوہان نجی ٹی وی کے پروگرام میں خواجہ آصف پر برس پڑے
فیاض چوہان نجی ٹی وی کے پروگرام میں خواجہ آصف پر برس پڑے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

تفصیلات کے مطابق فیاض چوہان کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ خواجہ آصف نے شرم و حیا کی غزل پڑھی لیکن کیا انہیں اس وقت شرم نہیں آئی جب انہوں نے کہا کہ انہیں ننگے پاﺅں چل کر دھرنے والوں کے پاس جانا پڑا اور انہیں منا کر اسمبلیوں میں لانا پڑا ۔فیاض چوہان کا کہناتھاکہ خواجہ آصف کو اس وقت شرم نہیں آئی جب پوری قوم بجلی سے بلبلا رہی تھی اور پاکستان کا دفاع خود کش حملوں اور بم دھماکوں سے متاثر ہورہاتھا اوریہ کشمالہ طارق کے نخرے اٹھانے میں مصروف تھے ۔

واضح رہے کہ 2013میں خواجہ آصف اور کشمالہ طارق کی مبینہ طور پر شادی اور تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا سے سمیت دیگر فورمز پر سرگرم رہیں لیکن بعد ازاں ان کی تردید کر دی گئی ۔

مزید :

لاہور -