اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا سپیکر ایاز صادق سے ٹیلفونک رابطہ،اپوزیشن کی تشویش سے آگا کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سپیکر ایاز صادق کو ٹیلیفون کر کے اپوزیشن میں پائی جانیوالی تشویش سے آگاہ کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خورشید شاہ کاسردار ایاز صادق کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزرا کو متنازع بیانات سے روکیں کیونکہ اگر ایسا ہی رہا تو پھر اجلاسوں اور مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔سپیکر ایازصادق نے ان کی بات پر آمادگی کااظہار کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ شاہ جی ! پیر کے اجلاس میں آپ کی موجودگی بے حد ضروری ہے ،آپ کی موجودگی سے پارلیمنٹ میں کافی حد تک امن امان رہے گا، جس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ میری ٹانگ میں فریکچر ہے میں شاید نہ آسکوں لیکن آپ تمام وزرا سے بات کریں اور اس کے بعد شاہ محمود قریشی کو فون کرکے انہیں اپنے اعتماد میں لیں۔