بھارتی ٹی وی ڈراموں کی ’’چندر مکھی ‘‘ اور مشہور ماڈل کویتا کوشک نے اپنے قریبی دوست رونت بسواس سے شادی رچا لی

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی ’’چندر مکھی ‘‘ اور مشہور ماڈل کویتا کوشک نے اپنے ...
بھارتی ٹی وی ڈراموں کی ’’چندر مکھی ‘‘ اور مشہور ماڈل کویتا کوشک نے اپنے قریبی دوست رونت بسواس سے شادی رچا لی

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹی وی کی چندرمکھی کہلانے والی ورسٹائل اداکارہ ،ماڈل اور مشہور ٹی وی شو کی ہوسٹ کویتا کوشک نے اپنے قریبی دوست رونت بسواس سے شادی رچالی،شادی کی تقریب سیو پارتی مندر میں چند مخصوص دوستوں اور خاندان کے قریبی افراد کی کی موجودگی میں ہوئی ۔

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق بھارتی ٹی وی سکرین کی چندر مکھی کہلانے والی ورسٹائل اداکارہ ،ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ کویتا کوشک نے اپنے قریبی دوست رونت بسواس سے شادی رچا لی ،شادی کی تقریب میں کویتا کی بہترین اور قریبی دوست آشیکا گوراڈیا اور ان کے شوہر سمیت خاندان کے چند افراد شریک ہوئے۔کویتا کی شادی کی تصویر آشکا گوراڈیا نے انسٹا گرام پر شیئر کیں ۔شادی سے ایک ہفتہ قبل کویتا کی مہندی کی تقریبات بھی ہوئیں جس میں مختلف فلمی اور ٹی وی ستاروں نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ کویتا نے اپنی شادی کا اعلان ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے کیا تھا ۔ یاد رہے کہ 15 فروری 1981ء کو پیدا ہونے والی کویتا کوشک رونت بسواس سے شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل کافی عرصہ تک نواب شاہ سے افیئر چلتا رہا جس کامیڈیا میں چرچا رہا ،نواب شاہ سے بریک اپ کے بعد کویتا کوشک کی نئی ’’لو سٹوری‘‘ رونت بسواس سے شروع ہوئی جو گذشتہ روز شادی کے انجام پر پہنچ گئی ۔

کویتا کے والد ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسر ہیں جبکہ 2004ء کی ایک مشہور ہندوستانی سیریل ’’دل کیا چاہتا ہے‘‘ میں نٹ کھٹ اور چلبلی لڑکی کے کیریکٹر سے اداکاری کا آغاز کرنے والی کویتا کوشک نے 2005ء میں مشہور زمانہ ریالٹی شو’’نچ بلیئے‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔ 2007 ء میں ہندی ڈراما کْم کْم کی ’’نیناں‘‘ بن کر سامنے آئی اور کمال پرفارمینس دی۔کویتا نے ’’زی اسپورٹس‘‘ اور ’’گرم مسالا‘‘ جیسے شوز کی میزبانی بھی کی ہوئی ہے جبکہ 2009ء میں ’’ارے دیوانو مجھے پہچانو‘‘ میں اسے پھر ہوسٹ بننے کا تجربہ ہوا اور مزاح سے بھرپور یہ ریالٹی شو کویتا کے برجستہ جملوں اور حسِ مزاح کی وجہ سے ہٹ ہوا۔ 2010ء میں ’’کامیڈی سرکس کا جادو‘‘ ناظرین کو ابھی نہیں بھولا ہو گا۔ 2011ء میں وہ مقبول ترین بھارتی جاسوسی ڈرامے ’’سی آئی ڈی‘‘ کی سب انسپکٹر ’’انوشکا‘‘ بن گئی۔ یہ ڈراما طویل عرصے سے ہر عمر کے ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس میں کردار نبھاتے ہوئے کویتا کو اپنے پہلے سیریل کی یاد آتی ہے ۔

مزید :

تفریح -