2لوگوں سے شروع ہونیوالی پارٹی ملک کے کروڑوں دلوں تک پہنچی،طاقت کے نشے میں کارکنان ظالم نہ بنیں:مصطفی کمال

2لوگوں سے شروع ہونیوالی پارٹی ملک کے کروڑوں دلوں تک پہنچی،طاقت کے نشے میں ...
2لوگوں سے شروع ہونیوالی پارٹی ملک کے کروڑوں دلوں تک پہنچی،طاقت کے نشے میں کارکنان ظالم نہ بنیں:مصطفی کمال

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے کہاہے کہ ہماری پارٹی محض2لوگوں سے شروع ہوئی اور آج ملک کے کروڑوں دلوں تک پہنچ گئی ہے، میں پارٹی کی طاقت کو بڑھتے ہوئے دیکھ رہا ہوں اور کارکنا ن کو ہدایت کرتا ہوں کہ طاقت کے نشے میں کبھی ظالم نہ بنیں۔

فیاض چوہان نجی ٹی وی کے پروگرام میں خواجہ آصف پر برس پڑے

تفصیلات کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربرامصطفی کاکہنا تھا کہ میری کارکنوں کو ہدایت ہے کہ آپ کے پاس جو بھی آئے اس کی بات سنو،اور اگر تمہاری کوئی بات مان لے تو اسے سینے سے لگاو جبکہ ایم کیو ایم ،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کےساتھ ساتھ سب کے ساتھ دوستی کرو۔انہوں نے کہا کہ شہر کے حالات کوسب کی مشترکہ کوششوں سے جلد از جلد قابو میں کیاجا سکتا ہے اورآئندہ آنیوالے دنوں میں قصبہ علی گڑھ ٹاون میں سکول اور کالج کھلیں گے اور تعلیم سے محروم بچے ا ن تعلیمی اداروں کی بدولت علم حاصل کر سکیں گے۔

مزید :

کراچی -