’اگر کوئی آپ کو کال کرے اور کہے کیا آپ کو آواز آرہی ہے تو فوری فون بند کردیں کیونکہ۔۔۔‘ پولیس نے انتہائی اہم ترین ہدایات جاری کردیں، آپ بھی جانئے اس سے پہلے کہ بڑا نقصان ہوجائے

’اگر کوئی آپ کو کال کرے اور کہے کیا آپ کو آواز آرہی ہے تو فوری فون بند کردیں ...
’اگر کوئی آپ کو کال کرے اور کہے کیا آپ کو آواز آرہی ہے تو فوری فون بند کردیں کیونکہ۔۔۔‘ پولیس نے انتہائی اہم ترین ہدایات جاری کردیں، آپ بھی جانئے اس سے پہلے کہ بڑا نقصان ہوجائے

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) آج کل جرائم کا دور دورہ ہے اور بسااوقات ایسے جرائم کی خبر بھی سننے کو ملتی ہے کہ انسان سن کر حیران رہ جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی جرم گزشتہ کچھ دنوں سے دیکھنے میں آ رہا ہے اور امریکی سکیورٹی اداروں نے دنیا بھر کے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اس فراڈ سے باخبر رہیں۔

فلوریڈا اور ورجینیا کے علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نوسرباز فون کال کرتے ہیں اور اپنا اور اپنی کمپنی کا تعارف کرواتے ہیں، جو یقینا کوئی جعلی کمپنی ہوتی ہے ۔ یہ نوسر باز تعارف کروانے کے بعد پوچھتے ہیں ”کیا آپ کو آواز آ رہی ہے؟“ اور اگر کال سننے والا ’ہاں‘ میں جواب دے تو اس کی ریکارڈنگ شروع کردیتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عموماً سکیورٹی ایجنسیوں کا روپ دھار کر لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں اور ان سے بھاری رقوم ہتھیارہے ہیں۔ امریکا کے متعد علاقوں میں لوگ ان کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں اور ان کا شکار بننے والے شہری عموماً باعث شرمندگی پولیس کو اطلاع بھی نہیں کرتے، جس کے نتیجے میں انہیں جرائم پیشہ گروہوں کی مزید بلیک میلنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزیدپڑھیں:شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

سکیورٹی اداروں کاکہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی کال موصول ہو جس میں تعارف کے بعد آپ سے پوچھا جائے ”کیا آپ کو آواز آ رہی ہے؟“ تو مزید کوئی جواب دینے کی بجائے کال بند کردیں۔ اس نئی قسم کے فراڈ اور بلیک میلنگ سے بچنے کے لئے یہ آسان طریقہ ہے، لیکن اگر آپ خدانخواستہ کسی جرائم پیشہ گروہ کے چنگل میں پھنس جائیں تو خاموش رہ کر لٹتے رہنے کی بجائے پولیس کو مطلع کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -