نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پرفائرنگ، ایس ایچ او شہید ،2اہلکار زخمی

Jan 28, 2017 | 09:00 PM

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او شہید اور 2اہلکار زخمی ہوگئے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

تفصیلا ت کے مطابق نصیر آباد میں نامعلوم افراد پولیس موبائل پر اس وقت گولیوں کی بارش کرکے فرار ہوگئے جب وہ معمول کے گشت پر معمور تھی۔گولیوں کی زد میںآکر ایس ایچ او ہدایت اللہ موقع پر جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 2اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ۔پولیس فرانزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعدشہید ہدایت کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ زخمی اہلکاروں کو تویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ ٹارگٹ کلنگ تھی یا ذاتی دشمنی کانتیجہ تھی تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ملزمان جلدقانون کی گرفت میں ہوں گے

مزیدخبریں