روزنامہ ’’ پاکستان ‘‘ انتہائی انوکھا ترین بچہ دنیا کے سامنے لے آیا ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )روزنامہ پاکستان ہمیشہ ارد گرد ہونے والی انوکھی چیزیں اور ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں سرفہرست رہاہے ،اس بار بھی روزنامہ پاکستان کی وہ ویڈیو جس میں ایک کم عمر بچہ اپنی آنکھیں باہر نکال لیتاہے ،سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے اور بچے کی اس انوکھی خصوصیت کو سراہا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق احمد خان نامی بچہ جو کہ نویں جماعت کا طالبعلم ہے اور لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاﺅن کا رہائشی ہے ۔احمد خان نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک دن گھر میں شیشے کے سامنے کھڑا ہو کر بال بنا رہاتھا کہ اس کی آنکھیں اچانک سے باہر آ گئیں اور وہ بہت گھبرا گیا تھا ۔
مزیدپڑھیں:شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
احمد خان کا کہناہے اس کے گھروالوں نے فوری ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور ڈاکٹر نے یقین دہانی کروائی کہ یہ بالکل ٹھیک ہے بچے کو کوئی بیماری نہیں ہے ۔اس کا کہناتھا کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی ایک لڑکی نے ایسا ہی ٹیلینٹ دکھایا تھاجس کے باعث اس کانام درج کر لیا گیا ۔احمد خان نے کہا کہ اگر اسے بھی سپورٹ کیا جائے تو وہ بھی ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا کر پاکستان کا نام روش کرنے گا ۔
ویڈیو دیکھیں: