ڈنمارک نے دنیا کی سفارتی تاریخ بدل کر رکھ دی، ڈیجیٹل سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

ڈنمارک نے دنیا کی سفارتی تاریخ بدل کر رکھ دی، ڈیجیٹل سفیر تعینات کرنے کا ...
ڈنمارک نے دنیا کی سفارتی تاریخ بدل کر رکھ دی، ڈیجیٹل سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

  

کوپن ہیگن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سفیر کسی بھی ملک کا ایسا نمائندہ ہوتا ہے جو دوسرے ملکوں کے ساتھ رابطہ کار کا کام کرتا ہے لیکن اب یہ زمانہ پرانا ہوگیا کیونکہ ڈنمارک نے دنیا کا پہلا ” ڈیجیٹل سفیر“ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا مقصد گوگل اور ایپل جیسی بڑی ڈیجیٹل کمپنیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا ہوگا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ آندرس سیموئلسن نے خارجہ پالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس کے بعد ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی کمپنیاں قوموں کی طرح بن چکی ہیں اور ہمیں اس طرف توجہ دینا ہوگی۔گوگل، ایپل ، آئی بی ایم اور مائیکروسوفٹ جیسی کمپنیاں ہماری معیشت میں بہت حصہ ملا رہی ہیں اور یہ بھی ہم پر دوسرے ممالک کی طرح ہی اثر انداز ہو رہی ہیں۔ ڈیجیٹل سفیر ان کمپنیوں کے ساتھ ہمارے ملک کے تعلقات بہتر کرے گا۔ یہ سفیر ڈنمارک کی حکومت اور پرائیویٹ ٹیکنالوجی کمپنیز میں رابطہ کار کا کام کرے گا۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

انہوں نے کہا کہ ڈنمارک میں صرف ایک فیصد غیر ملکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں لیکن یہ کمپنیاں پورے ملک میں 20 فیصد نوکریاں فراہم کر رہے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں نوکریاں فراہم کرنے کے باعث ہماری حکومت ہمیشہ ہی کوشش کرتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری لائی جائے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ فیس بک نے بھی یہاں ڈیٹا سنٹر کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس کے پیچھے تین سال کے مذاکرات کا کردار ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -