فیصل ووڈا نے پروٹوکول کی تمام حدیں توڑ دی ،اپنی موٹر سائیکل پر شہر کے راﺅنڈ پر نکلے تو پروٹوکول پیچھے پیچھے چلتا رہا

فیصل ووڈا نے پروٹوکول کی تمام حدیں توڑ دی ،اپنی موٹر سائیکل پر شہر کے راﺅنڈ ...
فیصل ووڈا نے پروٹوکول کی تمام حدیں توڑ دی ،اپنی موٹر سائیکل پر شہر کے راﺅنڈ پر نکلے تو پروٹوکول پیچھے پیچھے چلتا رہا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پروٹوکول کیخلاف آواز اٹھانے والی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما فیصل ووڈاکے حکومت میں آنے سے قبل ہی پروٹوکول کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل ووڈا اپنی شاندار اور انتہائی مہنگی ترین موٹر سائیکل پر شہر کے راﺅنڈ پر نکل آئے اور ساتھ ان کے بھاری پروٹوکول بھی پیچھے پیچھے چلتا رہا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزیدپڑھیں:TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

ایک شہری نے فیس بک پر فیصل ووڈا کی ان کے پروٹوکل کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کے باعث کراچی کا علاقہ زم زمہ بند کر دیاگا اور اسے 20منٹ انتظار کرنا پڑا ‘۔

واضح رہے کہ فیصل وڈاڈا کی اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سامنے آ چکی ہے جس میں وہ اپنی سپورٹس کار میں شہر میں گھومتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ان کا بھاری پروٹوکول ان کے ہمراہ ہے ۔جس کے بعد شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -