سینیٹرمشاہداللہ خان کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے ملاقات کیلئے طلب کرلیا

سینیٹرمشاہداللہ خان کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے ملاقات کیلئے ...
سینیٹرمشاہداللہ خان کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے ملاقات کیلئے طلب کرلیا

  

لندن (عرفان الحق) سینیٹرمشاہداللہ خان کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے ،جس کے باعث وہ اپنا برطانیہ کا دورہ مختصر کرکے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد گورنر سندھ کی سیٹ تاحال خالی ہے اور اس پر موزوں امیدوار منتخب کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ گورنر سندھ کیلئے مختلف نام لیے جا رہے تھے تاہم سینیٹر مشاہد اللہ خان اس دوڑ میں سب سے آگے نکل گئے ہیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

ورلڈ اکنامک فورم سے واپسی پر وزیر اعظم نواز شریف لندن گئے تھے جہاں سینیٹر مشاہد اللہ خان سے ان کی ملاقات بھی ہوئی تھی تاہم اب وزیراعظم نے انہیں فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیاہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے طلب کیے جانے پر مشاہداللہ خان اپنا دورہ برطانیہ مختصرکرکے پاکستان کیلئے برطانوی وقت کے مطابق رات 8 بجے کی فلائٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے اور ان کی چند روزمیں وزیراعظم سے ملاقات بھی متوقع ہے جس کے بعد انہیں گورنر سندھ بنانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

واضح رہے کہ سینیٹر مشاہداللہ خان نے پی ٹی آئی کا دھرنا ختم ہونے کا ایک سال مکمل ہونے پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ دھرنے کے دوران سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ ان کا یہ انٹرویو سامنے آنے کے بعد پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا اور اسی انٹرویو کے باعث مشاہد اللہ خان کو اپنی وزارت سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تھے ۔ اگر مشاہد اللہ خان کو گورنر بنایا جاتا ہے تو یہ بی بی سی والے انٹرویو کے بعد ان کے پاس پہلا اہم ترین حکومتی عہدہ ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -