ایف آئی اے کی کارروائی، بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے انتہائی مطلوب انسانی ...
ایف آئی اے کی کارروائی، بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر زاہد غوث کو گرفتار کرلیا۔

ہفتہ کے روز بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے لاہور سے تعلق رکھنے والا انسانی سمگلر زاہد غوث کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم زاہد غوث انسانی سمگلنگ میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا،ملزم سعودی عرب جانا چاہتا تھا جس کو ائیرپورٹ پر ڈیٹابیس نظام کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

مزید :

اسلام آباد -