متحدہ عرب امارات کی ایئر فورس نے یمن میں ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا

متحدہ عرب امارات کی ایئر فورس نے یمن میں ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا
متحدہ عرب امارات کی ایئر فورس نے یمن میں ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن میں جاری جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کی ایئر فورس نے ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا۔
ایمریٹس نیوز ایجنسی کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہو۔ یمنی فوج کے میجر جنرل احمد سیف الیافی کا کہنا ہے کہ یمنی فوجیوں نے حوثی باغیوں کی جانب سے اڑایا جانے والا طیارہ دیکھ کر متحدہ عرب امارات کی فضائی فوج سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد اماراتی فضائیہ نے زمین سے میزائل فائر کرکے ڈرون طیارے کو مار گرایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بحیرہ ا حمر کی بندرگاہ پر پیش آیا۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات بھی خلیجی ممالک کے اس اتحاد کا حصہ ہے جو سعودی عرب کی قیادت میں گزشتہ دو سال سے یمنی حکومت کی حمایت میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -