چالان پیش کیوں نہیں ہو رہے ، سپیشل جج نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو طلب کرلیا

چالان پیش کیوں نہیں ہو رہے ، سپیشل جج نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو طلب کرلیا
چالان پیش کیوں نہیں ہو رہے ، سپیشل جج نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو طلب کرلیا

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم نے عدالت میں اینٹی کرپشن کی طرف سے 70 چالان پیش نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب کو 28فروری کو طلب کرلیاہے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم کی عدالت میں 70کیس ایسے ہیں جن کے مکمل اور نہ مکمل چالان پیش نہیں کئے گے جس کی وجہ سے ان کیسوں میں پیش ہونے والے ملزمان اور مدعی کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عدالت کے علم میں آنے پر عدالت نے اینٹی کرپشن کو حکم دیا کہ وہ چالان پیش کریں ،اس کے باوجود بھی چالان پیش نہ کئے گئے جس پر عدالت نے کیسوں کی فہرست ڈائریکٹر جنرل کو بھجواتے ہوئے ان کو 28فروری کو طلب کرلیا کہ وہ بتائیں کہ ابھی تک چالان کیوں پیش نہیں کئے گے۔

مزید :

لاہور -