جوزف کالونی کیس ، عدالت نے 115ملزم بری کردیئے

جوزف کالونی کیس ، عدالت نے 115ملزم بری کردیئے
جوزف کالونی کیس ، عدالت نے 115ملزم بری کردیئے

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اعظم نے جوزف کالونی میں ہنگامہ آرائی اور املاک کو آگ لگانے کے مقدمہ میں ملوث 115ملزمان کو3سال بعد گواہوں کے منحرف ہونے پر بری کردیاہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ بادامی باغ پولیس نے 2013ءمیں عارف گجر، افضل سمیت 115ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا، عدالت میں چالان پیش ہونے پر ملزمان نے اپنی ضمانتیں کرالی ،عدالت میں کیس کی سماعت عرصہ دراز سے جاری تھی ،دوران سماعت 65گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گے لیکن کسی بھی گواہ نے ملزمان پر الزام ثابت نہیں کیا۔مقدمہ پولیس نے درج کیا تھا اور اس کو ثابت کرنا پراسکیوشن کا کام تھا لیکن عدالت میں گواہ اپنے سابق بیانات پر قائم نہ رہ سکے ،عدالت نے گزشتہ روز گواہوں کے بیانات اور وکلا کی بحث کے بعد مذکورہ تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے دیا۔ ملزمان پرالزام تھا کہ انہوں نے ایک مذہبی مسئلے پر علاقے میں ہنگامہ آرائی کی اور جوزف کالونی میں گھر جلا دیئے تھے۔

مزید :

لاہور -