رینجرز کی کارروائی، جام گوٹھ سے لیاری گینگ وار کا اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

رینجرز کی کارروائی، جام گوٹھ سے لیاری گینگ وار کا اسلحہ کا ذخیرہ برآمد
رینجرز کی کارروائی، جام گوٹھ سے لیاری گینگ وار کا اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

  

کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملیر کے علاقے جام گوٹھ میں خالی پلاٹ میں چھپایا گیا لیاری گینگ وار (سردار مٹھل گروپ) سے منسلک اسلحے کا ایک بڑا  ذخیرہ برآمد کر لیا۔

رینجرز کی جانب سے  کردہ اعلامیہ کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں ایک عدد 30 بور پستول، ایک عدد 22 بور پستول، ایک عدد 38 بور ریوالور، ایک آوان بم لانچر، ایک عدد ایس ایم جی بمعہ 4 عدد میگزین، ایک عدد 223 بور رائفل، ایک عدد گرنیڈ، مختلف اقسام کے 168 راؤنڈز، 10 عدد آوان بم اور ایک عدد ٹیلی اسکوپ شامل ہیں، یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔ رینجرز اعلامیہ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید :

کراچی -