خانپور مہر کے قریب روڈ حادثہ میں چچا بھتیجا جاں بحق ہو گئے

خانپور مہر کے قریب روڈ حادثہ میں چچا بھتیجا جاں بحق ہو گئے
خانپور مہر کے قریب روڈ حادثہ میں چچا بھتیجا جاں بحق ہو گئے

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) خانپور مہر کے قریب گوٹھ حاجی نبی بخش ملک لنک روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چچا بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہونے سے گوٹھ محمود پتافی کے رہائشی موٹر سائیکل سوار 65 سالہ سعید احمد پتافی اور ان کا بھتیجہ 42 سالہ قربان جاں بحق ہو گئے۔ ٹریکٹر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔ خان پور مہر پولیس نے جائے حادثہ پہنچ کر ٹریکٹر کو تحویل میں لے لیا جبکہ میتوں کو تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے سپردکر دی گئیں۔

مزید :

کراچی -