امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پرپابندی قابل مذمت :حسن روحانی

امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پرپابندی قابل مذمت :حسن روحانی
امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پرپابندی قابل مذمت :حسن روحانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانا قابل مذمت ہے، یہ وقت ایسا نہیں ہے قوموں کے درمیان دیواریں کھڑی کر دی جائیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کا امریکی صدر کی جانب سے ویزا پر پابندی لگائے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرکے قوموں کے درمیان دیوار کھڑی کی جارہی ہے لیکن امریکی بھول چکے ہیں کہ دیوار برلن کو بھی گرا دیاگیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7مسلم ممالک پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے جن میں شام ، عراق، ایران، سوڈان، لیبیا، صومالیہ اور یمن شامل ہے۔

مزید :

عرب دنیا -