بھارتی فلموں اور غیر ملکی مواد کے پاکستانی فلمی صنعت پرکثیر الجہت اثرات، نمائش کا فیصلہ بہتری کے پیش نظرکیا:مریم اورنگزیب

بھارتی فلموں اور غیر ملکی مواد کے پاکستانی فلمی صنعت پرکثیر الجہت اثرات، ...
بھارتی فلموں اور غیر ملکی مواد کے پاکستانی فلمی صنعت پرکثیر الجہت اثرات، نمائش کا فیصلہ بہتری کے پیش نظرکیا:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں اور غیر ملکی مواد کے پاکستانی فلمی صنعت پرکثیر الجہت اثرات ہیں، حکومت نے فلموں کی نمائش کا فیصلہ ملکی پروڈکشن میں بہتری اور دیگر فوائد کے پیش نظرکیاہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2007سے بھارتی فلموں کی درآمد سے پاکستانی فلمی صنعت بحال ہوئی تھی،حکومت نے بھارتی فلموں کی درآمد کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔حکومت کی جانب سے فلمی صنعت کی حوصلہ افزائی کے لئے پالیسی متعارف کرانے کی منظوری دےدی گئی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے مقامی فلمی صنعت کی حوصلہ افزائی کی اور اسے درپیش چیلنجز کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے فنکاروں اورپروڈیوسرز سمیت تمام فریقین سے صورتحال پر تجاویز بھی لیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے اراکین کی جانب سے فلمی صنعت میں سرمایہ کاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید :

اسلام آباد -