اسحق ڈار کیس دوبارہ کھلنے سے حکمران حواس باختہ ہو گئے , میری جان کو خطرہ ، کسی بھی وقت بریکنگ نیوز آ سکتی ہے:شیخ رشید

اسحق ڈار کیس دوبارہ کھلنے سے حکمران حواس باختہ ہو گئے , میری جان کو خطرہ ، کسی ...
اسحق ڈار کیس دوبارہ کھلنے سے حکمران حواس باختہ ہو گئے , میری جان کو خطرہ ، کسی بھی وقت بریکنگ نیوز آ سکتی ہے:شیخ رشید

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے ،کسی بھی وقت بریکنگ نیوز آ سکتی ہے ، اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار حکمران ہو ں گے ، نواز شریف چاہیں تو لال حویلی ان کو گفٹ کر دوں اور خود کمیٹی چوک پر ٹینٹ لگا دوں،ایاز صادق نا اہل اسپیکر ہیں،  انہیں پتہ نہیں کہ اسمبلی کو کیسے عزت دلوائی جاتی ہے ، حکمرانوں کے بچے 18سال کی عمر میں سونا اگلتے ہیں ، قطری شہزادے نے نواز شریف کو اتنے خط لکھے ہیں کہ اتنے خط تو شہزادے سلیم نے بھی انار کلی کو نہیں لکھے ، پانامہ کیس میں سپریم کورٹ سے حکمرانوں کی کرپشن کا تابوت نکلے گا ۔

مزید پڑھیں:شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

نجی ٹی وی چینل ’’92 نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 12وزراء نواز شریف کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں ، ہیلی کاپٹر کیس میں بھی نواز شریف کو بچانے کے لیے یہی قطری خاندان آیا اور آج بھی نواز شریف کو یہی خاندان بچانے آیا ہے ، قطری شہزادے نے نواز شریف کو بچانے کے لیے اتنے خطوط لکھے ہیں کہ جتنے شہزادہ سلیم نے بھی انار کلی کو نہیں لکھے ، حکمرانوں کے بچے 18سال کی عمر میں سونا اگلتے ہیں،پانامہ کیس میں سپریم کورٹ سے حکمرانوں کی کرپشن کا تابوت نکلے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نا اہل اسپیکر ہیں انہیں پتہ نہیں کہ اسمبلی کو کیسے عزت دلوائی جاتی ہے ،اسپیکر کا رویہ قابل اعتراض ہے ،ساڑھے تین سال میں ابھی تک اسمبلی میں ایک بھی تحریک استحقاق جمع نہیں ہو سکی ہے ، میں ساتویں بار اسمبلی میں آیا ہوں لیکن اس قسم کی اسمبلی کارروائی نہیں دیکھی ، اسحق ڈار کیس دوبارہ کھلنے سے حکمران حواس باختہ ہو گئے ہیں ، خواجہ آصف نے چنے چبوانے کی بات کر کے انتہا کر دی ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی میری جاگیر ہے اس کا کرایہ کیوں ادا کروں ، نواز شریف چاہیں تو لال حویلی ان کو گفٹ کر دوں اور خود کمیٹی چوک پر ٹینٹ لگا دوں ، میری جان کو خطرہ ہے کسی بھی وقت بریکنگ نیوز آ سکتی ہے ، اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار حکمران ہو ں گے۔

مزید پڑحیں:TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

مزید :

قومی -اہم خبریں -