کراچی ،Sencor اسٹائلش اسمال ہوم اپلائنسز متعارف کرائیگی

کراچی ،Sencor اسٹائلش اسمال ہوم اپلائنسز متعارف کرائیگی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)کنزیومر الیکٹرانکس مصنوعات تیار کرنے والی معروف عالمی کمپنی Sencor اور ایم آر ایم ٹریڈرز کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت پاکستان بھر میں Sencor کی اسمال ہوم پلائنسز متعارف کرائی جائینگی جبکہ ایم آر ایم پاکستان میں Sencorمصنوعات کی ڈسٹری بیوٹرز کی حیثیت سے کام کرے گی۔Sencor کا ارادہ پاکستان میں جوسر،اسمارٹ الیکٹرک کیٹلز،اسٹینڈ اور فوڈ مکسر،ہینڈ بلینڈرز،الیکٹرک ٹوسٹر اور ویکیوم کلینرز متعارف کرانے کا ہے ۔Sencor کے انٹر نیشنل سیلز ڈائریکٹر برائے مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ David Bene154, کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے پر انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں ،ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اسمال ہوم اپلائنسز کے شعبے میں یہاں کڑی مسابقت کا سامنا کرنا پڑے گا ،مگر ہم ساتھ ہی پر امید ہیں کہ Sencorکی جدید اور معیاری اسمال ہوم اپلائنسز پاکستانی مارکیٹ میں جلد اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں گی اور ہم صارفین کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ہمارہ مصنوعات اپنے اسٹائلش ڈیزائن اور معیار کے باعث Red Dot ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں اور ہم پاکستا ن میں اپنے مضبوط ڈسٹری بیوشن پارٹنر ایم آر ایم کے ساتھ ملکر مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کیلئے پر امید ہیں،ایم آر ایم ٹریڈرز کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد روؤف موسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم Sencorکے ساتھ اس الحاق پر انتہائی پر جوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستانی مارکیٹ میں Sencor کی یہ اسٹائلش اور جدید اسمال ہوم اپلائنسز جلد مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گی ، Sencor کے ریجنل سیلز منیجر ایشیا فواد سعید کا کہنا تھا کہ اسٹائل اور دلکش رنگوں کی وسیع رینج میں دستیا ب یہ اسمال ہوم اپلائنسز ریٹیلرز کیلئے یقینی طور پر فائدے کا سودا ثابت ہونگی ،ہماری مصنوعات کسی بھی کچن کیلئے انتہائی موزوں اور دیدہ زیب ہیں اور ہمیںیقین ہے کہ یہ مصنوعات پاکستانی مارکیٹ میں خوشدلی سے قبول کی جائینگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -