پنجاب گروپ آف کالجز پروگرام STEP کے تحت انٹری ٹیسٹ تیاری کی کلاسز 29 جنوری سے شروع ہونگی

پنجاب گروپ آف کالجز پروگرام STEP کے تحت انٹری ٹیسٹ تیاری کی کلاسز 29 جنوری سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب گروپ آف کالجز کے نئے پروگرامSTEPکے تحت انٹری ٹیسٹ تیاری کی کلاسز29جنوری 2017 سے شروع کی جائیں گی۔ سنڈے سیشن ( Sunday Session)کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے رجسٹریشن کے لئے مقامی پنجاب کالج کا رخ کر لیا جس کی بنیادی وجوہات میں اعلی معیار تعلیم اور سال 2016 میں ECAT اور MCATانٹری ٹیسٹ پروگرام میں پنجاب کالج کے طالب علموں کی ٹاپ پوزیشنزحاصل کرنا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال عمر مقبول نے MCAT نتائج میں 1086نمبرز کے ساتھ سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا اور احسن عبداللہ نے ECAT نتائج میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ جن 13شہروں میں STEPکی کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے اُن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی/اسلام آباد، سرگودھا، ملتان، بہالپور، رحیم یار خان، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات اور پھالیہ شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -