سورج مُکھی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم ، محکمہ زراعت

سورج مُکھی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم ، محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) سورج مُکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے۔ سورج مُکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار اداکرسکتی ہے کیونکہ اس کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباََ 40-45فیصد تیل ہوتا ہے۔ مزیدبرآں اس کے تیل میں انسانی صحت کے لئے ضروری وٹامن'اے' ، 'بی'اور 'کے'پائے جاتے ہیں ۔ اس فصل کا دورانیہ تقریباََ 100سے 125دن ہوتا ہے اور کم مدت کی فصل ہونے کی وجہ سے اسے بڑی فصلوں کے درمیانی عرصہ میں بآسانی کاشت کیا جاسکتا ہے۔بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کے لئے بہت موزوں ہے۔ سیم زدہ اور بہت ریتلی زمین اس کے لئے موزوں نہیں ہے۔ زمین کی تیاری کے لئے راجہ ہل یا ڈسک ہل پوری گہرا ئی تک چلائیں تاکہ پودوں کی جڑیں گہرائی تک جا سکیں۔ دھان والے کھیتوں میں یہ اور بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ ایسی زمینوں میں سخت تہہ پائی جاتی ہے خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کے فروغ کے لیے کروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی ۔رجسٹرڈ کسانوں کو سورج مکھی کی کاشت پر بذریعہ واؤچر 5000روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔اس منصوبہ کے تحت رجسٹر ڈ کسانوں کو سورج مکھی کی کاشت کے لییایکڑ تک سبسڈی مہیا کی جائے گی ۔
سورج مکھی کی بوری سے ملنے والے واؤچر کا نمبر اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ 8070پر بھیجیں اور تصدیقی SMSموصول ہونے پر قریبی موبائل شاپ سے فوری 1000روپے حاصل کریں۔بقایا رقم فصل کی کٹائی پر موصول ہونے والے SMSکی بنیاد پر حاصل کریں۔ سورج مکھی کی منافع بخش کاشت سے نہ صرف کسان خوشحال ہو گا بلکہ خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کثیر زر مبادلہ کے حصول سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی ۔ حکومت پنجاب اور اے پی ایس ای اے کے مشترکہ تعاون سے علاقائی سطح پر فصل کے خریداری کے مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ سورج مکھی کی 2500روپے فی من فروخت میں کمی بیشی کو مد نظر رکھتے ہوئے کاشتکار کی مالی معاونت بھی کی جائے گی ۔

مزید :

کامرس -