گرین اسٹار نئی مصنوعات سے صحت مند طرز زندگی کو فروغ دے گا

گرین اسٹار نئی مصنوعات سے صحت مند طرز زندگی کو فروغ دے گا

کراچی(اکنامک رپورٹر) گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ نے، جسے ’سبز ستارہ‘کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے اور بالخصوص گرین کم مراعات یافتہ کمیونٹیز میں ماں اور بچہ کی صحت میں بہتری کے لیے،تین نئی طبی مصنوعات متعارف کرادی ہیں۔ ان مصنوعات میں سے ’میسوپروسٹول ایک محفوظ اور موثر انتخاب ہے جو زچگی کے بعد خون کے بہت زیادہ زیاں کو روکنے کے علاوہ علاج کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔’کولی کیلسی فیرول +وٹامن ڈی ایسی صورت حال میں علاج کے لیے اہم ہے جن میں کیلشیم مناسب طور جسم میں استعمال نہ ہورہا ہو۔

یہ پروڈکٹ افراد اور ماؤں کا دودھ پینے والے اُن بچوں کے لیے مفید ہے جنہیں دھوپ درست طور پر نہ لگی ہو۔سنہ 2006ء سے گرین اسٹار مارکیٹنگ نے کامیابی کے ساتھ9,246,419سے زائد غیر ارادی حمل، 153,572 بچوں کو اموات ، 1,557,398اسقاط حمل اور 13,239زچہ خواتین کو اموات سے بچا چکا ہے۔ کمپنی نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن کے باعث ٹیکنالوجی اوراختیار اب خواتین کے ہاتھ میں ہیں اور یہ دیہاتوں اور شہروں میں بڑی تعداد میں موجود سبزستارہ کلینکوں کے ذریعہ ممکن ہوا ہے۔گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ سنہ 1991ء سے سوسائٹی کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ جدید اور معیاری مصنوعات اور خاندانی منصوبہ بندی کے ذریعے ملک میں صنفی اور تولیدی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔

مزید : کامرس