ملاوٹ اور سمگلنگ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے، امپورٹرز ایسوسی ایشن

ملاوٹ اور سمگلنگ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے، امپورٹرز ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان ایف ایم سی جی امپوٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ کسٹمز ، پنجاب فورڈ اتھارٹی اور دوسرے صوبائی محکمہ جات فوڈ آئیٹمز کی سمگلنگ اور ملاوٹ والی خوراک پر قابو پانے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی ترتیب دیں۔ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی نسیم چاولہ، چیئرمین انجم نثار ،سینئر نائب چیئرمین نفیس الرحمن باری اور ضیاء الحق نے ورلڈ کسٹم ڈے کے موقع پر کسٹم حکام کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسٹم کے کردار کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام امپورٹرز کو بھی ساتھ لے کر چلیں تاکہ سمگلنگ اور سمگلرز کے خلاف ایک ٹھوس لائحہ عمل اپنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر نہ صرف حقیقی امپورٹرز کے لئے مشکالات کا سبب بنتے ہیں بلکہ بعض صورتوں میں صارفین کو زائد المعیاد یا جعلی آےئٹمز بھی فراہم کر دیتے ہیں۔خراب یا زائدالمعیاد اشیاء صارفین کی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ اگر صرف معیاری برآمد کردہ اور لوکل خوراک کی فراہمی کو یقینی بنا لیا جائے تو ہم صحت پر خرچ ہونے والے بجٹ میں خاصی کمی لا سکتے ہیں۔اس سلسلہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی جو پہلے ہی اچھا کام کر رہی ہے وہ ناجائز طور پر درآمد کردہ خوراک پر قابو پانے کے لئے کسٹمز حکام سے مل کر کام کر سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -