چینی دارالحکومت بیجنگ رواں سال فضائی آلودگی پر قابوپا نے کیلئے 3ارب امریکی ڈالر خرچ کرے گا

چینی دارالحکومت بیجنگ رواں سال فضائی آلودگی پر قابوپا نے کیلئے 3ارب امریکی ...

بیجنگ (آئی این پی) مقامی حکام نے بتایا ہے کہ بیجنگ رواں سال فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے 19بلین یوآن (3بلین امریکی ڈالر ) سے زائد خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، بیجنگ میونسپل کی 15ویں عوامی کانگریس کے سالانہ جاری اجلاس میں جاری کئے جانیوالے اعدادوشمار کے مطابق یہ رقم 590ملین یوآن سالانہ زائد ہے ، اس رقم کو کوئلے ، گاڑیوں اور گرد جیسے آلودگی کے ذرائع کو کنٹرول کرنے اور دیہی علاقوں میں کوئلے کی بجائے صاف توانائی کے استعمال والے منصوبوں کی مدد کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔

یہ بات 2018ء کے بیجنگ بجٹ رپورٹ کے مسودے میں بتائی گئی ہے۔کہر اور دھند زدہ چینی دارالحکومت نے اپنی فضائی کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے حالیہ برسوں میں اقدامات تیز کردیئے ہیں اور نمایاں نتائج حاصل کئے ہیں۔

مزید : کامرس