بیجنگ مالیاتی شعبے کو غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے مزید کھول دے گا

بیجنگ مالیاتی شعبے کو غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے مزید کھول دے گا

بیجنگ (آئی این پی) مقامی پارلیمنٹ کے جاری اجلاس میں جاری کی جانے والی ایک حکومتی رپورٹ کے مطابق بیجنگ دارالحکومت کے مالیاتی شعبوں کو مزید کھولنے کیلئے 2018ء میں خصوصی طورپر غیرملکی ملکیت مالیاتی کمپنیوں کے قیام یا مالیاتی مشترکہ منصوبوں کیلئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا خیرمقدم کرے گا ۔بیجنگ میونسپل بیورو برائے مالیاتی کارکردگی کے سربراہ ہوؤ شوئی وین نے کہا کہ اس اقدام سے بیجنگ کو بین الاقوامی مالیاتی انتظام و انصرام مرکز میں بدلنے میں مدد ملے گی ۔

2017ء کی پہلی تین سہ ماہیوں میں بیجنگ کے مالیاتی شعبوں کی ایڈڈ ویلیو 341بلین یوآن (53بلین امریکی ڈالر ) تک پہنچ گئی جو کہ شہر کی مجموعی ملکی پیداوار کا 17.4فیصد ہے، 2017ء کے اواخر تک بیجنگ میں غیرملکی فنڈ سے قائم کئے جانیوالے 42مالیاتی قانونی ادارے تھے۔

مزید : کامرس