کوئلہ پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری کے معاہدے مکمل
کراچی(اکنامک رپورٹر)سی پیک کے تحت چائنا پاور حب جنریشن کمپنی نے 1320 میگاواٹ درآمدی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کی تعمیر کے لیے 2ارب ڈالر کی فنانسنگ کے معاہدے مکمل کر لیے ہیں۔پاور پلانٹس کی تعمیر مکمل ہونے پر قومی گرڈ میں سالانہ 9ارب کلوواٹ کی بجلی شامل ہو گی جس سے پاکستان کے40لاکھ گھر انو ں کی بجلی کی ضروریات پوری ہوگی ، چائنا پاور حب جنریشن کمپنی حب ، لسبیلہ میں 660،660 میگاواٹ کے دو یونٹس پر مشتمل پاورپلانٹ تعمیر کررہی ہے۔درآمدی کوئلے کو پلانٹس تک پہنچانے کے لیے حب میں ایک جیٹی کی تعمیر بھی کی جارہی ہے ، چائنا پاور حب جنریشن ، چائنا انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور پاکستان کی حبکو کمپنی کی شراکت داری ہے جس میں چین کی کمپنی کے 74فیصد اور حبکو کے 26فیصد حصص ہیں۔