موجودہ سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف400ارب ہے:مفتاح اسماعیل

موجودہ سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف400ارب ہے:مفتاح اسماعیل
موجودہ سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف400ارب ہے:مفتاح اسماعیل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جب ن لیگ کی حکومت آئی تو1900ارب روپے ٹیکس جمع ہوتاتھا لیکن اس سال کا ہدف 4ہزارارب روپے ہے۔

کراچی میں آل پاکستان میمن فیڈریشن اورورلڈمیمن آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں اب کہیں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں،موجودہ حکومت نے گیس اوربجلی کی پیداواربڑھائی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے حاصل رقم کا60 فیصدصوبوں کودیاجاتاہے۔مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ رواں مالی سال معیشت 18 ارب ڈالر بڑھے گی، غربت کے خاتمے کیلیے8 فیصد معاشی ترقی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 9 کھرب ڈالر کوئلے کے ذخائرہیں جبکہ این ایف سی ایوارڈ کا ڈھانچہ تبدیل کرناہوگا۔مشیر خزانہ کہتے ہیں کہ کچھ برسوں سے ا یکسپورٹ میں کمی اورامپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید : قومی /بزنس /علاقائی /سندھ /کراچی