مستفیض الرحمان ون ڈے میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے

مستفیض الرحمان ون ڈے میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے

ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیشی ٹیم کے فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے، انہوں نے ہفتے کو سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اپل تھرنگا کو آؤٹ کر کے کیریئر کی پچاس وکٹیں مکمل کیں۔

، انہوں نے 27 میچز میں کارنامہ انجام دیا اور اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے میچز میں تیز ترین وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے والے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے، انہوں نے سابق ہم وطن باؤلر عبدالرزاق کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 32 میچز میں کیریئر کی پچاس وکٹیں مکمل کی تھیں۔ واضح رہے کہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پچاس وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سری لنکن کے اجنتھا مینڈس کو حاصل ہے جنہوں نے 19 میچز میں سنگ میل عبور کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی